ابنا: خاصہ دار فورس کے مطابق واقعہ تحصيل جمرود کے علاقہ وزيرڈنڈ ميں پيش آيا، جہاں منشيات فروشي کے اڈے پر کھڑي موٹرسائيکل ميں نصب بارودي مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گيا، دھماکے کي زد ميں آکرايک شخص ہلاک اور 8 افراد شديد زخمي ہوگئے جبکہ منشيات کي دوکان مکمل تباہ ہوگئي، زخميوں کو پشاور کے ليڈي ريڈنگ اسپتال منتقل کردياگيا ہے، دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گھيرے ميں لے کر تفتيش شروع کردي ہے. .......
/169